تاجر برادری اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،نعمان کبیر

200

لاہور(کامرس ڈیسک )لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، لبارڈ کی نائب صدر بشریٰ اعتزاز احسن ،صائمہ اشرف ،ڈاکٹر سمیعہ توقیر و دیگر ماہرین نے کہاہے کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی افراد کا خیال رکھنا ضروری ہے اور انہیں تعلیم و تربیت سمیت ہر قسم کی سہولیات دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہے اور خصوصی افراد کی بحالی کے لیے تعاون کررہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں لاہور چیمبر کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی دس فیصد سے زائد آبادی خصوصی افراد پر مشتمل ہے جن کی دیکھ بھال باقی نوے فیصد کو کرنا ہوگی۔