مرکنٹائل ایکس چینج میں 11.7ارب روپے کے سودے

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 11.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10616 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.927ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.471 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.668 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.166 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت1.121 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت652.418ملین روپے،چاندی کے سودوںکی مالیت 184.057 ملین روپے رہی۔