سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے اضافہ

428

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1790ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ24ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت257روپے اضافہ سے 1لاکھ6ہزار567 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔