کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو,ہاکی ایونٹ میں بھٹائی یونیورسٹی کی ٖتح

351
اسلام آباد: کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو میں ہاکی ایونٹ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد(جسارت نیوز) وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو “کھیلو جوان دل سے” سلوگن کے تحت جامعات کے درمیان شروع ہونیوالے ہاکی ایونٹ میں پہلے روز8 میچز کا فیصلہ ہوگیا، سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ولی الدین اور کرنل ظفر نے افتتاح کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری مبشر مختار، ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ شفیق بھٹی، سرسید یونیورسٹی کے کنوینیئر اسپورٹس قاضی نصر، نعمان الدین، جاوید اقبال، طارق خان، خیبر علی، وحید میر، نوید احمد، رومان حسن، علی حسن اور دیگر موجود تھے، مینز ہاکی ایونٹ کے میچز اولمپئین شہناز شیخ اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے. ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور نے قائداعظم یونیورسٹی کو دلچسپ معرکے میں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی، دوسرے میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جامعہ کراچی کو سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے زیر کرلیا، تیسرے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے نمل یونیورسٹی کو یکطرفہ مقابلے میں 7 گول سے مات دیدی، چوتھے میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی پشاور نے یونیورسٹی آف ہزارہ کو4-0 سے ہرایا،5واں میچ جو کہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا اس میچ میں یونیورسٹیوں آف سینٹرل پنجاب نے گومل یونیورسٹی کو2 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دی اسی طرح چھٹے میچ میں جی سی یو فیصل آباد نے یونیورسٹی آف پشاور کو3-1 سے قابو کرلیا،7واں میچ جوکہ برقی قمقوں کی روشنی میں کھیلا گیا تھا اس میچ مٰیں جی سی یو لاہور یونیورسٹی نے سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو 2 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کو سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی کے خلاف واک اوور دیدیا گیا۔