صوبائی مشیر اعجاز جاکھرانی نے نجی میڈیکل سینٹر کا افتتاح کر دیا

175

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) شاہ غازی محلہ میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی نے نجی میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار رند، ڈاکٹر انیل، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالغنی کھوسو، عبدالرحمن آفریدی، وکی کماراور دیگر موجود تھے۔ نجی میڈیکل سینٹر کے منتظم ارشاد خارانی، ونیش کمار نے مہمانوں کو اجرک کے تحفے دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز جکھرانی نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔