سکھر، لیاقت بلوچ 12 دسمبر کو جلسے سے خطاب کریں گے

177

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ جماعت اسلامی میر پورماتھیلو ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام 12دسمبر صبح 10 بجے گوٹھ قبول گڈانینزد گل بیگ گڈانی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے میں نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو، نائب قیم صوبہ عبدالحفیظ بجارانی، صدر جمعیت اتحاد العلماء سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی مولانا محمد یوسف مزاری سمیت دیگر رہنماء بھی خطاب کریں گے ، جبکہ ہیومین رائٹس نیٹ ورک ضلع گھوٹکی کے صدر سردار احمد گڈانی جلسہ میں نظامت کے فرائض سر انجام دیں گے۔