جماعت اسلامی کارکنان کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے،عبدالحفیظ بجارانی

284

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے 12 دسمبر کو سکھر ہونے والے تربیتی اجتماع کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے باگڑجی پنوعاقل فرقپور کا دورہ کیا اور تربیتی اجتماع کی دعوت دی، نائب امیر ضلع سکھررضااللہ گھمرو سمیت تحصیل و مقامات کے ذمے داران نے اس موقع پر ملاقاتیں کیں، عبدالحفیظ بجارانی نے پنوعاقل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کارکنان کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے، 12دسمبر کو سکھر میں منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع سے نائب امیر لیاقت بلوچ اور امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی خطاب کریںگے۔