لاڑکانہ ،عباسی کلہوڑا تنظیم کے تحت مفت امراض چشم کیمپ

224

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) عباسی کلہوڑا تنظیم کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول ولید محلہ میں لگائی گئی مفت امراض چشم کیمپ کے دوسرے روز آنکھوں کے امراض میں مبتلا 955 مریضوں کا مفت معائنہ کرکے انہیں ادویات دی گئیں جبکہ کیمپ میں 355 مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن بھی کیے گئے۔اس موقع پر لاڑکانہ عوامی اتحاد کے کنوینر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کیمپ کا دورہ کرکے ڈاکٹروں سے معلومات لینے سمیت آنے والے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے تنظیم کے فلاحی کام کو سراہا، کیمپ میں العباس اسکاؤٹس سمیت ڈاکٹر اختر عباسی، نثار چنا، مشتاق کلہوڑو، جمن کٹپر، صلاح الدین چنا، جبار کلہوڑو، اظہر عباسی، مدثر کلہوڑواور یاسر سومرو سمیت دیگر نے خدمات سرانجام دیں۔ دوسری جانب لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان عباسی نے لاہوری محلہ میں مجید میمن سے ان کے چچا زاد بھائی اور مہران میرانی سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر معظم علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری اسپتالوں کو مذبحہ بنادیا گیا ہے، غریب عوام کے لیے جاری کردہ فنڈز حکمرانوں کے منشی، کمدار اور چمچے کھا جاتے ہیں جس کے باعث غریب عوام بے یارو مددگار بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ عوامی اتحاد غریب عوام کے لیے حق سچ کے آواز کو بلند کرتا رہے گا اور ہم ہر فورم پر عوامی حقوق کے حاصلات کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔