امیرجماعت اسلامی سکھر کا مدرسہ تفہیم القرآن کا دورہ

156

سکھر( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے مدرسہ تفہیم القرآن و مسجد اعلی نیو پنڈ کا دورہ کیا۔ قیم ضلع سکھر حافظ عبدالحلیم تنیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امیر ضلع نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیم و تدریس کے عمل پر اظہار اطمینان کیا۔