ڈی آئی جی سکھر رینج طارق عباس قریشی نے چارج سنبھال لیا

179

سکھر( نمائندہ جسارت)نو تعینات ڈی آئی جی سکھر رینج طارق عباس قریشی نے ڈی آئی جی سکھر رینج کا چارج سنبھال کے کام شروع کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق طارق عباس قریشی کے ڈی آئی جی آفس سکھرپہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ،ڈی آئی جی سکھر تمام ہیڈ آف برانچز سے ملے، جس کے بعد ہیڈ آف برانچز نے فرداً فرداً اپنا تعارف کروایا۔انہوں نے ہیڈ آف برانچز سے تعارف کے بعد تمام برانچز کا دورہ کیا اورہیڈ آف برانچز سے ان کی برانچ کے متعلق معلومات لیں۔