سکھر ،جمعیت طلبہ عربیہ کا تعمیر سیرت کیمپ آج ہوگا

96

سکھر (نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کی طرف سے بمقام مدرسہ نور الھدیٰ اسلامیہ باگڑجی ضلع سکھر میںدو روزہ تعمیر سیرت کیمپ بتاریخ 9,10 دسمبر بروز جمعرات، جمعہ، منعقد ہوگا، کیمپ میں سکھر، شکار پور ، خیرپور، گھوٹکی، سے دینی مدارس کے طلبہ شریک ہوںگے۔مختلف موضوعات پر بہترین مربی حضرات لیکچرز اور مقابلہ حسن قرأت، مقابلہ نظم و نعت ،مقابلہ تقاریرطلبہ کے مابین ہونگے۔