ماتلی ،گیس لائنیں خستہ حالی کا شکار ،میٹروں میں پانی بھرنے لگا

290

ماتلی(نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماتلی شہر میں آج سے 33 سال قبل 1988 بچھائی جانے والی گیس لائن بری طرح خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔اب تو گیس کی لائن میں گلی محلوں کے سیوریج کا گندا پانی شامل ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔اب تو میٹروں میں بھی پانی آنے لگا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے متاثرہ گلی محلوں کے گھروں کے چولہے بھی بند ہوگئے ہیں۔ضلع بدین کے سب سے بڑے مرکزی تعلقہ ہیڈ کوارٹر کے شہر ماتلی میں بعض محلوں کے مکینوں کو دو وقت کی روٹی پکانا بھی مشکل ہو گیا۔گیس کمپنی کے جنرل منیجر اور زونل منیجر اس اہم مسئلے کو فوری کرانے کی طرف توجہ دیں۔