بھٹو برادری زرداری کے پیچھے نہیں جائے گی،امیر بخش بھٹو

222

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سابقہ ممبر سندھہ اسمبلی سردار امیر بخش بھٹو رئیس عطائاللہ خان بھٹو نے کہا ہے کہ برادری کی پگڑی کی ذمینداری ملنے کے بعد بھٹو برادری کو اکٹھا کرنے کے لیے دورہ کر رہا ہوں۔ تنظیم میں سیاست کے ساتھ سماجی خدمت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کو خزانہ خالی ملا ،دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تیل بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ پہلی مرتبہ وفاق میں پی ٹی آئی کو حکومت ملی ہے، 70 سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ اب سندھ میں تبدیلی آئے گی۔قبائلی تنازعات، سیاہ کاری و دیگر معاملے پر قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے تا کہ ایسے واقعات رک سکیں۔ نظام میں کافی مسائل ہیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے، اصل طاقت عوام کی ہے اب بھٹو برادری زرداری کے پیچھے نہیں جائے گی۔ سندھی عوام قوم پرست بالکل نہیں، سندھی آج بھی بے یار و مددگار ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس آ گئے ہیں ،بدقسمتی سے سندھ میں پی پی والوں نے صرف اپنے پیٹ بھرے ہیں مال ملکیتیں بنا کر سندھ کو برباد کر دیا ۔ پی پی نے لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں سندھ کو جاگیر سمجھ کر کئی سالوں سے لوٹ رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی،ہم خود الیکشن لریں گے سندھی لوگوں میں ابھی تک وہ سیاسی پختگی نہیں آئی، ہم نے کافی سال قوم پرستی کی سیاست کر کے سندھی لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اس لیے ہم وفاقی سطح پر پارٹیوں سے اتحاد کر کے جدوجہد کر رہے ہیں۔