کھپرو،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

280

کھپرو(نمائندہ جسارت) کھپرو اور آس پاس کے علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں نے آسمان سے باتیں شروع کر دیں، ایک بار پھر عوام پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔گوار پھلی 240 روپے کلو، بھنڈی 200،ٹماٹر 240 روپے کلو،عربی 140، کریلا 120، پالک 100،پیاز 60، آلو 60، لہسن 300، مرغی کا گوشت420، بکرے کا گوشت 1100، انڈے 200 روپے درجن ،چینی 115، گھی360،آئل 400، چاول 80 روپے ٹوٹا، جو کسی کام کا نہیں لیکن عوام مجبوری استعمال کر رہی ہے، رہی بات خوش میوا جات کی غریب آدمی تو سوچ ہی نہیں سکتا۔ حکومت ریٹ کا تعین کرے اور ڈی سی سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر کھپرو اور مختیار کار کو ہدایات اور مارکیٹ میں توجہ دے اور ریٹ پر سختی سے نوٹس لے،عوام کی خدمت کرے ،مہنگائی سے بہت لوگ پریشان ہیں اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اس وقت توجہ نہ دی گئی تو عوام کافی مایوس ہو کر غلط فہمی کا شکار ہو رہی ہے ۔a