بہن کے قاتل گوپانگ برادری سے تحفظ فراہم کیا جائے

205

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بہن کے قتل سے ہاتھ اٹھنے کے لیے مقدمے میں درج ملزمان ہمیں قتل کر نے کی دھکمیاں دینے کے ساتھ ساتھ کورٹ سے تاریخ پر حاضری کے بعد کورٹ کے باہر ہم پر حملہ کر کے تشد د کیا گیا ہے پولیس کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہمیں ملزمان سے جانی و مالی نقصان کاخطر ہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار منصورکالونی کے رہائشیوں دلبر علی ، عبداللہ، غوث محمد ، زیب النسا پر وین گوپانگ نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہن کو گوپانگ برادری کے سرداروں نے قتل کروا دیا جس کا مقدمہ ٹنڈوالہیار کے تھانہ سیکشن اے پر درج ہے جس میں نامزدملزمان ہمیں کیس سے دستبردار ہو نے کے لیے ہمیں قتل کر نے کی دھکمیاں دینے کے علاوہ اغواکر نے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔گزشتہ روز ہم بہن کے مقد مے کی تاریخ پر ٹنڈوالہیار کی مقامی عدالت سے پیش ہو کر اپنے گھر جارہے تھے کہ کیس میں نامزد ملزمان نے نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ہم پر حملہ کر دیا اور شدید زخمی کر دیا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سمیت ڈی آئی جی حیدر آباد کو ملزمان کے خلاف درخواست بھی دے چکے ہیں لیکن کو ئی بھی سنوائی نہیں ہو رہی ہے اور آج ہم اپنے بچوں کے ساتھ انصاف کے حصول کے لیے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پہنچنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی جی سند ھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمیں قتل کرنے کی دھکمیاں دینے والے افراد اور کیس میں مامزد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ہمیں ان سے جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خطر ہ ہے اس لیے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔