کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 310 مثبت کیسز رپورٹ

327

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 503 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 310 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 783 مریضوں
کی حالت تشویشناک ہے۔