غیر قانونی بھرتی کیس: قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

221

کراچی نمائندہ جسارت)محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ، عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ
ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت کا کہناتھا کہ نیب آرڈیننس کے تناظر میں اس درخواست کو مزید نہیں سن سکتے، عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ نیب کورٹ میں پیش ہونے کے لیے قائم علی شاہ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں،10 روز میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت کاکہناتھا کہ آپ چاہیں تو درخواست ضمانت واپس لے لیں مزید مہلت نہیں دے سکتے ،وکیل کاکہناتھا کہ شرجیل میمن کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہوگی ،عدالت کا کہنا تھا کہ واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے نیب کورٹ میں پیش ہونے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کی استدعا مسترد کردی، شرجیل میمن کے وکیل کے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گریڈ 17 کے 40 سے زاید افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، قائم علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ 2012ء میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔