گیس ذ خائر ختم ہونے کو ہیں ‘وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

265

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر توانائی نے خبردار کیا
ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں‘ نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائے گی‘ مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہو گا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ درآمدی گیس کے لیے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے‘ روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کی بریفنگ پر گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہے ۔وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں اور گیس ذخائر میں بہتری کے لیے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔