وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

121

کراچی نمائندہ جسارت)سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبرجمعرات کو (آج)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ
ترمیمی بل 2021ء پرگورنرسندھ کے اعتراضات جائزے کے لیے پیش کیے جائیں گے اوران اعتراضات کودورکرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں دیگراہم امورپرغورکیا جائے گا۔