کراچی کے مختلف علاقوںمیں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1ریکارڈ

177

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوںمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا
ہے کہ زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، قائدآباد، کھوکھراپار، ملیر، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔یادرہے اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔