گنے کی قیمت 250 روپے من مقرر کرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

126

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے فریقین کی رضا مندی سے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف حکومت کو کاروائی سے بھی روک رکھا ہے ،درخواست میر پور خاص شوگر مل، حبیب شوگر مل سمیت 17 شوگر ملز کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست گزار کاکہناہے کہ سندھ حکومت نے 4 نومبر کو گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، کین کمشنر نے کہا ہے کہ اگر 250 روپے سے کم خریداری کی شکایت موصول ہوئی تو کاروائی کی جائے گی ،پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225 مقرر کی گئی ہے، سندھ میں گنے کی فی من قیمت سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔