وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

324

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبرجمعرات کو (آج)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021ء پرگورنرسندھ کے اعتراضات جائزے کے لیے پیش کیے جائیں گے اوران اعتراضات کودورکرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے۔