اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل آج سے بحال

111

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادار و ں میں بائیکاٹ وہڑتال کے باعث رکاہواتدریسی عمل( آج) جمعرات سے باقاعدہ طور پر بحال ہوجائیگا ،احتجاجی ملازمین کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ،حکومت نے فیڈرل کالج کے ماتحت کیے گئے 33 ماڈل کالجز کا نو ٹیفکیشن واپس لے لیا۔