سندھ اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل، اجلاس 11دسمبر کو ہوگا

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کا اجلاس اب جمعہ 10 دسمبر کی بجائے ہفتہ 11 دسمبرکو 2بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کرکے اسے دوبارہ منظورکیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2021 کو آئین کیآرٹیکل140اے کی روح کیخلاف قراردیتے ہوئے 10اعتراضات کیساتھ بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔