پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس حکومتی اراکین کی عدم شرکت پر بے نتیجہ ختم

118

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کے2 اراکین کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس حکومتی اراکین کی عدم شرکت کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ 2 حکومتی اور2 اپوزیشن اراکین پر مشتمل غیر رسمی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پارلیمیانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئر پرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوا۔