نورمقدم قتل کیس کی سماعت 15دسمبر تک ملتوی

120

اسلام آباد(اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں زیر سماعت نورمقدم قتل کیس کی سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔بدھ کو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر حسن عباس،ملزمان کے وکلا اور مدعی مقدمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی حاضری لگنے کے بعد استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی زبیر مظہر پر ملزمان کے وکلا کی جرح شروع کی گئی۔