حکمرانوں کی لوٹ مار کے اثرات معاشرے پر پڑرہے ہیں،شہباز شریف

192

لاہور (آئی این پی) ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے اثرات معاشرے پر پڑ رہے ہیں‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے اس بات کی توثیق ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کس طرح بدعنوانی اور کرپشن میں اضافہ ہوا ہے‘ حکمرانوں کی لوٹ مار اور غریب دشمن طرز حکمرانی عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے اس بات کی ایک اور توثیق ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پچھلے 3 سال میں کس طرح بدعنوانی اور کرپشن میں اضافہ ہوا ہے‘ حکمرانوں کی لوٹ مار اور غریب دشمن طرز حکمرانی عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے جس کے اثرات ہماری ریاست اور معاشرے کے مستقبل پر پڑیںگے۔