وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹا‘اختر مینگل

175

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات نہیں البتہ اختلافات وہاں ہوتے ہیں جہاں چاول کی دیگ تقسیم ہو رہاہوں ،وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ہے ،بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے آج بھی صوبے کے اکثریت اضلاع محروم ہیں ،بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک سے متعلق قرارداد کی منظوری یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے ،حکمران صرف دعوئوں تک محدود ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ بی این پی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ،مرکزی قیادت کی جانب سے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیاجائے گا،بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کے لیے پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔