اثاثہ جات کیس‘اسحاق ڈار کیخلاف شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

101

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیاگیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور وکلا صفائی کے علاوہ شریک ملزمان عدالت میںپیش ہوئے۔ریفرنس سے متعلقہ ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل ہونے کے باعث ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکااور سماعت 22دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔