کرپشن کیخلا ف زیرو ٹا لرنس پا لیسی پر گا مزن ہیں‘وزیراعلیٰ بلوچستان

183

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلا ف زیرو ٹا لرنس کی پا لیسی پر گا مزن ہیں، ترقیاتی وسائل کا صحیح استعمال صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی پر قابو پائے بغیر انصاف اور خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈی جی نیب بلوچستان نیملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت انسداد بدعنوانی کے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے بدعنوانی کے سد باب کے لیے نیب کی کاوشوں کو سراہا۔