فواد چودھری کی باتوں کا جواب دینے کا وقت نہیں ‘کیپٹن (ر)صفدر

128

اسلام آباد(آن لائن)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،(ن) لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چودھری کی بات کا جواب دیں،فواد چودھری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتا ہے،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص عدالت عظمیٰ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیے،میں اس شخص کو ریٹائرڈ جج ہی نہیں کہتا،اس شخص کے گھر میں مکھن شاہ کا قتل ہوا، اس کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں،اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،میرے والد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر مطمئن ہوں،مجھے پتا تھا ہم فاتح ہوں گے،ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے۔