چیک باؤنس کاالزام ثابت ہونے پر مجرم ہاشم بخاری کو8برس قید

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے ہاؤسنگ اسکیم میں ادائیگی کے چیک باؤنس ہونے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے الزام ثابت ہونے پرمجرم سید ہاشم بخاری کو مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سناتے ہوئے 80 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیک باؤنس کے ایک اور مجرم دانش مشتاق کو مجموعی طور پر 5 سال قید کی سزاسناتے ہوئے اسے 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔