’’چودھویں عالمی اْردو کانفرنس 2021ء‘‘ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

228

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ’’چودھویں عالمی اْردو کانفرنس2021ء‘‘ کی افتتاحی تقریب آج جمعرات کوساڑھے تین بجے سہ پہر آڈیٹوریم Iمیں ہوگی جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔اس موقع پر آرٹس کونسل کی شائع کردہ تین کتابیں مٹھی بھر کہانیاں، ’’اْردو شاعرات اور نسائی شعور‘‘ سو برس کا سفر (1920-2020) کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی۔