چلڈرن اسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں فوری اداکی جائیں، سیدوجیہ حسن

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے چلڈرن اسپتال شادمان میں ملازمین کی5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔انہوںنے کہا کہ ضلع وسطی میں واحد بچوں کے اسپتال کوپہلے این جی اوکے حوالے کیا گیا اوراب ستم یہ کہ جاری شدہ فنڈز کو مختلف بہانوں سے روک کرملازمین کا استحصال کیا جا رہاہے۔