ضلع جنوبی اور شرقی میں کارروائیاں، غیرقانونی تعمیرات منہدم

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمدسلیم رضاکی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے کراچی ڈسٹرکٹ جنوبی اورشرقی میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جنوبی،لیاری کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبرK-19-A,13 اسٹریٹ نمبر12،علامہ اقبال کالونی پر چوتھی پانچویں اور چھٹی منزل اورپلاٹ نمبر 844، بالمقابل نبیل گبول ہال اسٹریٹ نمبر 8،نورانی کالونی، پر دوسری تاچھٹی منزل کی آرسی سی چھتوں کومنہدم کردیا، دریں اثناء ایک اورڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ہی صدرٹائون کے علاقے میںپلاٹ نمبر62,LY-19 ،اولڈکمہارواڑہ یوسی 16،پر چوتھی اورپانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت،پلاٹ نمبرLY-19 ،بالمقابل حسینیہ قبرستان یوسی16،پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں ،آرسی سی چھت ،تیسری منزل کے کالمزکو منہدم کردیا۔علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ ،جمشیدٹائون میں مختلف غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیںجبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔