کال سینٹر کے مالک کے قتل میں اہلیہ اورآشنا ملوث

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صفورہ میں کال سینٹر کے مالک کروڑ پتی نوجوان شہباز نتھوانی کے قتل میں اہلیہ اور اس کا آشنا کمپنی ملازم ملوث نکلے، سی ٹی ڈی نے ایک ہفتے کی ماہرانہ تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کر لیے۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سندھ کے ماہر تفتیش کار راجا عمر خطاب کے مطابق رواں سال 7 جون کو سچل تھانے کی حدود میں کال سینٹر کے مالک شہباز نتھوانی کے قتل کی تفتیش آئی جی سندھ نے گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی منتقل کی تھی۔شارع فیصل پر واقع سینٹر کے مالک آغا خانی نوجوان شہباز نتھوانی کی اہلیہ مئی میں جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنی ماں کے گھر ملیر چلی گئی تھی۔شہباز نتھوانی کے کاروباری پارٹنر اور بہنوئی شاہ رخ صدیقی نے 6 جون کو میاں بیوی کو صلح کے لیے صفورا میں واقع فلیٹ پر بلوایا تھا۔پولیس کے مطابق صلح کے بعد دونوں میاں بیوی اپنی بچی کے ہمراہ 7 جون کی صبح سوا 5 بجے فلیٹ سے نکلے۔ اہلیہ دانیا کار چلا رہی تھیں، شوہر برابر کی نشست جبکہ 6 سالہ بچی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی۔