رواں برس موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں86 فیصد اضافہ ہوا

473

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں برس موٹر سائیکل چھیننے کی وارادتوں میں86 جب کہ چوری کیے جانے کی وارداتوں میں34فیصد اضافہ ہوا، گاڑی چھینے کی وارداتوں میں21اور چوری کیے جانے کی وارداتوں میں 19فیصد اضافہ ہوا سی پی ایل سی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال موٹرسائیکل چھیننے یا چوری کیے جانے کی 47ہزار سے زائد وارداتیں کی گئیں گزشتہ سال کی نسبت رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 86اور چوری میں 34فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جنوری تا نومبر شہریوں کی ایک ہزار900 سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں۔ گاڑی چوری کے واقعات21 ، چھیننے کے 19فیصد بڑھ گئے۔اسی عرصے میں شہر قائد کے شہریوں سے 23ہزار سے زائد موبائل فونز چھین لیے گئے۔