فراق گورکھپوری نے اردو شاعری کو جدیدیت سے ہم آہنگ کیا، تقی عابدی

302

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فراق گورکھپوری انسان اور کائنات کی تفہیم بیان کرنے والا زندہ شاعر ہے۔ فراق نے اردو شاعری کی روایات کو جدیدیت اور مابعد الجدیدیت کو ہم آہنگ کر کے زمین سے جڑی تہذیب اور ثقافت کو موثر انداز میں اپنی شاعری میں پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار کینیڈا سے آئے ممتاز ادیب اور دانشور ڈاکٹر تقی عابدی نے پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ’’کلیات فراق‘‘ کی تعارفی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فراق غزل اور نظم ہی کے نہیں رباعیات کے بھی بڑے شاعر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اردو دنیا کی ان چند زبانوں میں شامل ہے جس میں دنیا کی قدیم زبانوں سے زیادہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے۔