عدالت عالیہ :ایس بی سی اے افسران کے تیزی سے تبادلوں پر اظہاربرہمی

189

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایس بی سی اے افسران کے تیزی سے تبادلوں پر برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ 14 دسمبر کو پیش ہو کر وضاحت دیں۔ عدالت نے ایس بی سی اے تبادلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی نقول سیکرٹری بلدیات کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی۔