سہراب گوٹھ :6سالہ بچی کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والاشخص گرفتار

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سہر اب گوٹھ پولیس 6سالہ بچی کو اغواء کر کے بھیک منگوانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، بازیاب شدہ بچی کو سہراب گوٹھ سے اغوا کیا گیا تھا،سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق6 سالہ مروا4دسمبر کو سہراب گوٹھ سے اغواء ہوئی تھی جس کے مقدمے کے اندراج کے بعد سہراب گوٹھ پولیس نے ٹیکنیکل بنیاد پر تفتیش کرتے مغوی بچی کی تلاش شروع کی اورخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اغواکنندہ کوگرفتار کیا۔