نوجوان کی ہلاکت میں ماخوذ پولیس اہلکار کا12روزہ جسمانی ریمانڈ

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے اورنگی ٹائون میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت کے دوران گرفتار اہلکار توحید اور اس کے دوست عمیر کو 12روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزم اہلکار نے دوران تفتیش بتایا کہ ارسلان محسود کے پاس ہتھیار تھا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے ہتھیار کو فارنسک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔