گرے لسٹ ‘ایف اے ٹی ایف حکام سے کھل کر بات ہوئی‘شاہ محمود

174

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام سے گرے لسٹ کے معاملے پر کھل کر بات ہوئی،پاکستان نے فیٹف سے متعلق قانون سازی بھی کی ہے ‘برسلز میں ہونے والی ملاقاتوں سے بہت مطمئن ہوں۔دورہ بیلجیئم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہبیلجیئم کے وزیر خارجہ کے ساتھ دس سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی،ہم نے دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ہم نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی،بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔میں نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی اور انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی،میری نیٹو ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل جین سٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات ہوئی،ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے۔