اے ڈی بی نے پاکستان کیلیے 60کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

170

اسلام آباد (صباح نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جبکہ30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کے لیے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔