پنجگور میں گولیوں سے چھلنی 5 افراد کی لاشیں برآمد

319

پنجگور (آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہے جنہیں لیویز فورس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق لیویز فورس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجگور کے علاقے حانے تل پیرجہلگ کے مقام پر پانچ لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ لیویز فورس نے جنہیں سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ،جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیںجن کی شناخت حمزہ ، امان اللہ ولد غلام جان ، عیسی خلیل احمد ولد حاجی بلال، شعیب ولد عبدالواحد ، ماسٹر یاسین سے ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پانچوں افراد گزشتہ روز پکنک منانے کیلیے گئے ہوئے تھے جو بعد میں لاپتا ہوئے ،ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہواکہ انہیں قتل کردیا گیا ۔مقتولین کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پہ گولیاں مارکر قتل کیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔