اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں‘ مراد علی شاہ

164

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں؟، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں حکومت کوٹف ٹائم دے کر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالا جاسکتا تھا،جن لوگوں نے عمارت کی منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہعدالت عظمیٰ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرا رہے ہیں، لیکن عدالت نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی، جس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دی۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ سے لوکل گورنمنٹ بل پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں پورا حق ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ جو خیالات ہیں لکھ کے دیں، ان کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔