الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وزیر اعظم پشاور پہنچ گئے

135

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منع کرنے کے باوجود پشاور پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کے لیے پشاور پہنچے ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیاتھا، الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاورنے وزیراعظم عمران خان کویاددہانی کا خط لکھا،خط میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کادورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے لہٰذا انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔الیکشن کمیشن کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صدرمملکت ،وزیراعظم اورگورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کیلئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اورالیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔