گوگل کی پاکستان میں 2021 کے دوران مقبول سرچز کی فہرست جاری

626

کراچی: معروف سرچ انجن گوگل نے 2021 کے دوران پاکستان سے ہونے والی سرچ کی فہرست جاری کردی۔

گوگل حکام کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان سے سرچ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں کرکٹر شعیب ملک پہلے نمبر پر رہے۔

2021 کی ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور خبروں کو تلاش کیا گیا۔

پاکستان کے زمبابوے، انڈیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز دوسرے نمبر پر رہے۔