کورونا کی قسم اومیکرون پاکستان پہنچ گئی، کراچی سے پہلا کیس رپورٹ

293

کراچی: کورونا وائرس کی قسم پاکستان پہنچ گئی ہے، کراچی سے اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومیکرون کا کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا، متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور ان کا کورونا پازیٹو ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے۔