زیتون کی اہمیت و افادیت  پر دو روزہ ٹریننگ

482

محکمہ زراعت کے زیرانتظام دورِ حاضر میں زیتون کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ پروگرام میں چکوال پاکستان سے ڈاکٹر انعام الحق اور انکی مسز بطورِ خاص شریک ہئے۔اس موقع پہ خواجہ مسعود اقبال (ڈائریکٹر ریسرچ) مظفرآباد،ڈاکٹر سلمیٰ انجم کوآرڈینیٹر زیتون پراجیکٹ مظفرآباد۔اور میاں نویداللہ (ڈپٹی ڈائریکٹر) محکمہ زراعت ضلع کوٹلی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ٹریننگ پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اس ٹریننگ پروگرام میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی لی اور اس سے مستفید ہوئے۔ضلع کوٹلی اور تمام عوام علاقہ کی طرف سے انجینئر سردار معظم سرفراز نے نمائندگی کرتے ہوئے گورنمنٹ اور محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا۔اور ٹریننگ میں شامل تمام لوگوں کو حاصل شدہ ٹریننگ کو دوسروں تک پہچانے کی تاکید کی۔آخر میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔محکمہ کے تمام انتظام و انصرام قابلِ ستائش تھے۔