وزیراعظم کا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کی خواہش کا اظہار  

239
ہماری معیشت صیح سمت میں جا رہی ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم کھیلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات کر رہے ہیں اور کھیلوں کے لئے مزید گراونڈوز بنا رہے ہیں تاکہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دے سکیں۔